ایران کے سابق صدر اکبر هاشمي رفسنجاني کا آج دل کا دورہ پڑنے سے دارالحکومت تہران کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔وہ 82 سال کے تھے۔ایرانی دارالحکومت تہران سے آٹھ جنوری کی شام ملنے والی مختلف نیوز
ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کو آج شام دل
کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر ایک مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا،
جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔